سرفراز احمد یارکشائر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لیں گے sarfaraz
The news is by your side.

Advertisement

سرفرازاحمد یارکشائر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لیں گے

اسلام آباد : قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کاؤنٹی کرکٹ کے لیے انگلینڈ کی یار کشائر کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے جس کے تحت وہ نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے بقیہ میچوں میں اپنے جوہردکھائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ٹیم کے کپتان اور اسٹار وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کے لیے یار کشائر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کاؤنٹی ٹیم میں آسٹریلوی کھلاڑی پیٹرہینڈز کومب کی جگہ لیں گے جنہیں دورہ بنگلہ دیش کے سلسلے میں ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنے جانا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی فاتح کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد یارکشائر کی طرف سے متوقع طورپر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے 5 میچ کھیلیں گے جس پر یارکشائر انتظامیہ نے خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب کپتان سرفراز احمد نے یارکشائر سے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کاؤنٹی کرکٹ میں وکٹ کیپرکی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور عمدہ کھیل پیش کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ انگلش کاؤنٹی یارکشائراس وقت نارتھ گروپ آف بلاسٹ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے جہاں اب تک یارکشائر تین میچ کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میں کامیابی سمیٹی تو ایک میں شکست کا سامنا رہا جب کہ ایک میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوا اور ایک میچ کو معطل کردیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں