اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

سرفراز نے 15 گیندوں پر طوفانی نصف سنچری بنا کر سب کو حیران کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

 (9 جنوری 2026): با صلاحیت بیٹر سرفراز خان نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں صرف 15 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنا لی۔

بھارت میں کھیلے جا رہے وجے ہزارے ٹرافی میں نوجوان بلے باز سرفراز خان نے ٹیم ممبئی کی نمائندگی کرتے ہوئے پنجاب ٹیم کے خلاف صرف 15 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ٹورنامنٹ میں اب تک کی تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی۔

سرفراز خان کی طوفانی اننگ کی خاص بات بھارت کی قومی ٹی 20 ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما کی خوب دھلائی کرنا تھا۔ بیٹر نے ان کے ایک اوور کی تمام گیندوں پر باؤنڈریز لگا کر 30 رنز بنائے۔ سرفراز نے تین چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس سے قبل بیٹر نے ہرپریت ہراڑ کی پانچ گیندوں پر 19 رنز بٹورے۔ سرفراز نے 20 گیندوں 310 کے ناقابل یقین اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 62 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

تاہم ان کی اس شاندار اننگ پر آنے والے بلے بازوں نے پانی پھیر دیا۔ 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جب سرفراز آؤٹ ہوئے تو ممبئی کا اسکور 14.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز تھا۔

پنجاب کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ممبئی کی پوری ٹیم کو 215 رنز پر آؤٹ کر کے میچ ایک رنز سے جیت لیا۔

+ posts

ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں