ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

سرفرازاحمد کامیاب کپتان ، شعیب ملک ٹی ٹویٹنی کے ٹاپ اسکورر بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک نے زمبابوے کے خلاف سہہ فریقی میچ کے بعد اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تین ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے فخر زمان اور آصف علی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

زمبابوے کو شکست دینے کے بعد سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے وہ کپتان بن گئے جن کی قیادت میں ٹیم نے سب سے زیادہ یعنی 23 میچز میں فتح حاصل کی۔

- Advertisement -

دوسری جانب شعیب ملک نے 24 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ٹی ٹوینٹی میچ میں اپنے 2ہزار رنز مکمل کیے، وہ پہلے پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیط نے شعیب ملک کو مبارک باد دیتے ہوئے مزید کامیابیاں سمیٹنے کی دعا دی۔

شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارٹی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی شعیب ملک کو مبارک باد دیتے ہوئے فخر کا اظہار کیا۔

کپتان کی قیادت میں قومی ٹیم نے رمبابوے کو 74 رنز سے شکست دی، سرفراز کی قیادت میں گرین شرٹس نے اب تک 23 انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچز میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد 31 سالہ وکٹ کیپر اب تک کے کامیاب ترین قائد بنے۔

سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے کئی ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے جن میں بالخصوص 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی تھی۔ رواں سال پاکستان نے ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف 8 میچز کھیلے جن میں سے صرف ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: سہ فریقی سریز ، شاہینوں کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 74 رنز سے شکست

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ’جب مجھے ٹیم کی کپتانی سونپی گئی تو اُس وقت ہم عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر تھے، ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اتنی تیزی کے ساتھ پہلے نمبر پر آجائیں گے’۔

کپتان کا کہنا تھا کہ سارے کھلاڑی مثبت انداز میں اچھا کھیل پیش کرتی ہے جس کے باعث ہم ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کی سرفہرست ٹیم ہیں، نئے اور پرانے کھلاڑیوں کے بہترین کامبی نیشن سے ہم نے کامیابیاں سمیٹیں۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری نظریں رینکنگ پر نہیں بلکہ اچھے کھیل پر ہیں اور اسی کے ذریعے ہم سیریز میں فتح حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سہہ فریقی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی ٹیم کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں میزبان ٹیم صرف 108 رنز ہی بنا سکی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں