The news is by your side.

Advertisement

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آج اپنی 32 ویں سالگرہ انگلینڈ میں منارہے ہیں، وہ 22 مئی 1987 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کی کپتانی میں پاکستان نے انڈر 19 ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی۔

پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں سرفراز احمد کیک کاٹ رہے ہیں اور ساتھی کھلاڑی اور کوچ انہیں مبارک باد دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کے کیک کاٹنے کے بعد بابر اعظم اور شاداب خان کپتان کے منہ پر کیک لگانے کے لیے انہیں ڈرا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ورلڈ کپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ نے بھی ٹویٹر پر سرفراز احمد کو مبارک باد دیتے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں سرفراز احمد بیٹے عبداللہ کے ہمراہ خوش گوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی جانب سے بھی سرفراز احمد کو سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ہے اور انگلینڈ کے خلاف ان کی تاریخی اننگز کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

سرفراز احمد نے 2007 میں بھارت کے خلاف ون ڈے میچ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، کپتان نے 49 ٹیسٹ، 106 ون ڈے اور 55 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں بالترتیب 2657، 2128 اور 745 رنز بنا رکھے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں