The news is by your side.

Advertisement

سرفراز احمد نے غصے کی وجہ بتا دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران میرا یہ انداز لوگوں کو نیا لگتا ہے، دراصل میں نے ہمیشہ سے اسی طرح کپتانی کی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں کرکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ لوگوں کو شاید نیا لگ رہا ہے کہ میں جلد غصے میں آجاتا ہوں، میں نے ہمیشہ اسی انداز سے کپتانی کی، صرف گراؤنڈ کی حد تک میرا ایسا رویہ رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ میچز کے بعد سب ٹیموں کے لیے پوائنٹس ٹیبل تبدیل ہوگا، سرویوین رچرڈز کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

سرفراز احمد میچ کے دوران شدید غصے میں کیوں تھے؟

خیال رہے کہ سرفراز احمد کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اکثر میچوں میں کسی نہ کسی بات پر کھلاڑیوں پر اظہار برہمی اور انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ 22 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شکست پر بھی کپتان سرفراز احمد غصے میں آگئے تھے، ان کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے کوچ معین خان کو آنا پڑا، ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے انہوں نے محمد حفیظ سے ہاتھ بھی نہیں ملایا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں