پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

سرفراز احمد اچھا کھلاڑی ہے کم بیک کرسکتا ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سرفراز اچھا کرکٹر ہے کم بیک کرسکتا ہے،سرفراز ڈومیسٹک کرکٹ پرتوجہ دیں اور پرفارم کرکےواپس آئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چھٹی کے دن قریبی دوستوں سے گپ شپ کے دوران سیاست کے ساتھ کرکٹ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری سے ہی کرکٹ بہتر ہو سکتی ہے اورنئے ڈومیسٹک سے ہی اچھے کرکٹرز پیدا ہوں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا اندازہ ٹی 20سے نہیں ہوتا بلکہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا اندازہ ون ڈے اورٹیسٹ سےہوتاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مصباح الحق کی تعیناتی کومثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق نیک اور ایماندار کھلاڑی ہے،مصباح الحق ون ڈے اورٹیسٹ کرکٹ کیلئےبہترثابت ہوں گے،مصباح الحق میں کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتربنا نےکاٹیلنٹ ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ سرفراز اچھا کرکٹر ہے کم بیک کرسکتا ہے،سرفراز ڈومیسٹک کرکٹ پرتوجہ دیں اور پرفارم کرکے واپس آئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں