بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

پی سی بی نے سرفراز احمد کوٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقررکردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے بازسرفراز احمد کو پاکستان کی مشکلات کا شکارٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان مقررکردیا گیا ہے۔

سرفرازاحمد پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں نائب کپتان کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

سرفراز احمد 21 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جن میں ان کا مجموعی اسکور291 ہے جن میں سب سے بہترین 76 رنز ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں سرفراز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی قیادت کی تھی اورانتہائی شاندارکارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آبادیونائٹڈنے انہیں شکست دی تھی۔

سرفراز کو کپتان بنانے کا فیصلہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان شاہد خان آفریدی کے استعفے کے بعد کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں