The news is by your side.

Advertisement

شاہین آفریدی کی معافی پر سرفراز احمد کا جواب آگیا

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے شاہین آفریدی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’میدان میں جو کچھ ہوا وہ میدان میں ہی رہنا چاہیے۔‘

سرفراز احمد نے لکھا کہ ’آپ پاکستان کے اسٹار اور میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہو، اللہ تمہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائیں۔‘

واضح رہے کچھ دیر قبل شاہین شاہ آفریدی نے دوران میچ نوک جھونک کے معاملے پر سرفراز احمد سے معذرت کی تھی۔

شاہین آفریدی نے لکھا کہ ’سیفی بھائی ہم سب کا فخر ہیں، میچ جو بھی کچھ ہوا وہ ہیٹ آف دی موومنٹ تھا۔‘

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ’سرفراز احمد کی عزت کے لیے مجھے خاموش رہنا چاہیے تھا۔‘

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے سینئرز کا احترام کیا ہے ان کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ دنوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی اننگز میں کپتان سرفراز احمد اور شاہین آفریدی ‏آپس میں الجھ پڑے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں