تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سرفراز احمد کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

قائداعظم ٹرافی میں سندھ کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کئی کھلاڑیوں کی بیماری کےباوجود میچ جیتنےمیں کامیابی ملی۔

قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں سرفراز احمد کی سندھ نے اظہر علی کی سینٹرل پنجاب کو شکست دے دی، میچ کے چوتھے روز سینٹرل پنجاب نے 239 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی اور سندھ کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میچ کے بعد کپتان نے انکشاف کیا کہ مجھ سمیت کئی کھلاڑی بخار اور فلو کا شکار رہے، کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کے باوجود میچ میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ اظہرعلی کی طرح میں نےبھی چانس لیا، میری پوری توجہ فرسٹ کلاس کرکٹ پرہے کوشش کروں گاکہ آئندہ میچزمیں بہترکارکردگی دکھاؤں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ بیٹسمینوں کوبتادیاتھاکہ پلان کے مطابق کھیلنا ہے ہمارےاوپنربیٹسمینوں نے بہترین کھیل پیش کیا، سعودشکیل،اسدشفیق اورحسن محسن نےعمدہ بیٹنگ کی جب ٹیم مشکل میچزجیتےتواعتمادمیں اضافہ ہوتاہے۔

Comments

- Advertisement -