پیر, جون 8, 2026
اشتہار

سابق کرکٹر کا محمد رضوان کو کپتان بنانے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے کا مشورہ دے دیا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز  نواز نے ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں محمد رضوان کی کامیاب پرفارمنس  کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں وائٹ بال فارمیٹس کے لیے کپتانی دینے کی حمایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضوان نے ماضی میں کے پی کے کو تمام ڈومیسٹک ایونٹس جیتنے  میں بہترین کردار ادا کیا جب کہ  بطور ملتان سلطانز کپتان ان کی کارکردگی کئی سالوں سے سب کے سامنے ہے ، وہ کپتانی  کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے، بابراعظم  میں اعتماد کم ہے وہ کپتانی کیلئے بہتر انتخاب نہیں۔

سلیکشن کمیٹی سے متعلق سرفراز نواز نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران سارے ممبرز نے تسلیم کیا تھا کہ  قومی ٹیم کا انتخاب اتفاق رائے سے کیا گیا  لہٰذا کمیٹی کا ہر رکن سلیکشن کا ذمہ دار ہے، سلیکشن کمیٹی نے اجتماعی طور پر  نااہلی کا مظاہرہ کیا لہٰذا سب کو برطرف کیا جائے۔

سرفراز نواز نے کہا کہ صرف وہاب اور عبدالرزاق جیسے افراد کی برطرفی  کافی نہیں، اگر ہم سسٹم کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے لیے 3 رکنی سلیکشن کمیٹی ہونی چاہیے، صرف وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو نکالنا کافی نہیں، اسد شفیق جو کہ خاموش تماشائی ہیں اور محمد یوسف بھی سلیکشن کمیٹی کے اہل نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں