(18 ستمبر 2025): سرگودھا بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 2025 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان سیکرٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا ابوالحسن نقوی اور کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی نے کیا۔
ہما عابد نے پہلی، ایلاف سرور، عدن علی نے دوسری، عائشہ ضیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پری میڈیکل بوائز میں محمد سعاد یوسف نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پری میڈیکل بوائز میں حافظ محمد ابراہیم نثار نے دوسری اور محمد سالار رفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پری میڈیکل گرلز میں ہما عابد پھر نمبر ون، ایلاف سرور اور عائشہ ضیا بھی ٹاپرز میں شامل ہیں۔
پری انجینئرنگ بوائز میں محمد بلال 1121 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، اعلیان رضا دوسری اور محمد ریان ذوالفقار تیسری پوزیشن حاصل کی، پری انجینئرنگ گرلز میں مدثرہ فاطمہ نے پہلی، وینزہ وسیم دوسری، ہمیرا حیات کی تیسری پوزیشن لی ہے۔
کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 2025 کےامتحانات میں کل 50 ہزار 982 اُمیدواروں نے شرکت کی۔
جس میں ضلع سرگودہا سے 25 ہزار 679، ضلع میانوالی سے 8 ہزار 807 امیدوار شریکِ ہوئے، اسی طرح ضلع خوشاب سے 7 ہزار 503 اور ضلع بھکر سے 8 ہزار 993 اُمیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


