The news is by your side.

Advertisement

وفاقی حکومت بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے، خورشید شاہ

سرگودھا : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔ احتساب صرف سندھ میں ہی نہیں پنجاب میں بھی ہوناچاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےسرگودھا میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ رضاربانی کا کہنا تھا کہ اس وقت مطلوبہ شفافیت نہیں ہے۔

جب تک کرپشن ختم نہیں کی جاتی، ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ معاشی استحکام کے لئے بلاامتیاز احتساب کی ضرورت ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چیف جسٹس کا سینیٹ سے خطاب خوش آئند ہے ملک میں جمہوریت مضبوط بنانے کیلئے اداروں کو ملکر کام کرنا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ ورکنگ باؤنڈری پرمسلسل بھارتی جارحیت افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

رضا ربانی نے مزید کہا کراچی میں جاری آپریشن کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کو بھارت کی دراندازی کیوں نظرنہیں آرہی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں