سرگودھا میں ماں اور 2 بیٹیوں کی موت معمہ بن گئیں -
The news is by your side.

Advertisement

سرگودھا میں ماں اور 2 بیٹیوں کی موت معمہ بن گئیں

سرگودھا: فیکٹری ایریا میں گھر میں آگ بھڑکنے سے آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون دو بچیوں سمیت جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی، آگ لگی یا لگائی گئی پولیس تفتیش میں مصروف ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر اور اسکی پہلی بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سرگودھا کے رہائشی علاقہ فیکرٹری میں محنت کش بھٹورحمانی کے گھرآگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون شکیلہ بی بی جو اپنی دوبچیوں ایمان فاطمہ اور بشری کے ہمراہ سورہی تھی جل کرخاک ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور وقوعہ کا جائزہ لیا۔

جاں بحق ہونے والی خاتون شکیلہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ شوہر پہلے بھی مار پیٹ کرتا تھا، یہ حادثہ نہیں ہے بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی سٹی رانا غلام مرتضی کا کہنا ہے کہ فی الحال تو یہی بتایا گیا ہے کہ واقعہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے پیش آیا لیکن ہم تفتیش کررہے ہیں، جلد ہی اصل حقائق منظرعام پر آجائیں گے ۔

پولیس نے شوہر اور اسکی پہلی بیوی کو گرفتار کرلیا، جاں بحق ہونے والی خاتون کے لواحقین نے زندہ بچ جانے والا ایک بچہ سسرالی رشتہ داروں سے چھین لیا، ان کا کہنا ہے کہ اس کی جان کو بھی خطرہ ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں