The news is by your side.

Advertisement

سرگودھا: اوباش زمیندار کی گھریلو ملازمہ سے زیادتی

سرگودھا: صوبہ پنجاب میں گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جہاں اوباش زمیندار 16 سالہ لڑکی کو گزشتہ 6 ماہ سے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے زیادتی کا یہ واقعہ پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے میلووال میں پیش آیا، اوباش زمیندار اپنی گھریلو ملازمہ کو چھ ماہ سے زیادتی کا نشانہ بنارہا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی شکایت پر زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ملازمہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے، پولیس نے دیگر قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 13 ستمبر کو گجرانوالہ میں زیادتی کا کیس رپورٹ ہوا تھا جہاں 40 سالہ شخص نے اپنی سوتیلی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں