اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

سرگودھا میں سفاک بیٹے نے سگی ماں کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا: پنجاب کے شہر سرگودھا میں سفاک بیٹے نے پیسوں کے لیے سگی ماں کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں احساس کفالت پروگرام سے 12 ہزار روپے وصول کرکے گھر جاتے ہوئے قتل ہونے والی خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، بیٹا ہی ماں کا قاتل نکلا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر بھلوال پولیس کو اطلاع ملی کہ چک 6 شمالی کی خاتون حمیداں بی بی بھلوال سے اپنے بیٹے کے ہمراہ احساس کفالت پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے وصول کرکے گھر جارہی تھیں کہ راستے میں راہزنوں نے انہیں روک کر پیسے مانگے، حمیداں بی بی نے پیسے دینے سے انکار کیا تو ملزمان نے خاتون کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا اور خاتون کے بیٹے کو کچھ نہ کہا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے بیٹے نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا، شک کی بنیاد پر مقتولہ کے 25 سالہ بیٹے عبدالرحمان کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا تو ملزم نے اپنی ماں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ماں سے پیسے مانگے تھے مگر وہ پیسے نہیں دے رہی تھیں، بھلوال شہر سے ہی چھری خریدی اور واپسی پر ماں کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں