پنجاب کے شہر سرگودھا میں شدید دھند کے باعث ایک ٹرک 14نہر میں جا گرا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز سرگودھا کے نمائندے عبدالحنان کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث ٹرک گھلا پور بنگلہ پل سے نہر میں جاگرا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14ہوگئی جبکہ 9 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ مومن منتقل کردیا گیا۔
مذکورہ ٹرک میں 23 افراد سوار تھے، نہرخشک تھی بصورت دیگر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا تھا۔ ٹرک کے نیچے دب کر 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک میں سوار افراد اسلام آباد سے فیصل آباد کسی عزیز کی میت میں جارہے تھے،
مزید پڑھیں : دھند کے باعث خوفناک حادثہ، 100 سے زائد بھیڑ اور بکریاں ہلاک
یاد رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2025 میں نوشہروفیروز میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث خوفناک تصادم کے نتیجے میں 100 سے زائد بھیڑ اور بکریاں ہلاک ہوگئی تھیں۔
نوشہروفیروز میں تیز رفتاری کے باعث 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ ٹرالر الٹنے کے باعث 100سے زائد بھیڑ اور بکریاں ہلاک ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرالر میں 200 سے زائد بھیڑو بکریاں پنجاب منتقل کی جارہی تھیں، یاد رہے کہ دھند کے باعث حادثات بڑھنے لگے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


