کوئٹہ : بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ پر بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او سریاب روڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں اقدام قتل، بارودی مواد اور دہشت گردی کی دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 17 زخمی ہوئے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بظاہر دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانےکی کوشش کی گئی کیونکہ دھماکا پولیس کے گاڑی کے قریب ہوا تھا۔
یاد رہے گذشتہ ماہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔