تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز

پیرس: انتخابات میں لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی سے فنڈز حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کا کہنا ہے کہ ان پر عائد الزامات میں ٹھوس شواہد کی کمی ہے، انہوں نے اپنے اوپر لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی سے فنڈز حاصل کرنے کے الزام کو مسترد کردیا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق 63 سالہ سرکوزی نے عدالت کو بتایا کہ معمر قذافی، ان کے بیٹے، بھتیجے، کزن، ترجمان اور ان کے وزیر اعظم کی وجہ سے مجھے قصور وار قرار دیا گیا ہے جبکہ میرے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہے۔

نکولس سرکوزی کا کہنا تھا کہ جب سے ان کے اوپر الزامات عائد کئے گئے ہیں ان کی زندگی جہنم بن گئی ہے، 11 مارچ 2001 میں معمر قذافی نے سرکوزی پر یہ الزامات عائد کئے تھے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی تفتیش کاروں نے 20 اور 21 مارچ کو سرکوزی سے مکمل تفتیش کے بعد ان پر غیر فعال بدعنوانی اور مالیاتی امور میں دیگر بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے باقاعدہ قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو گرفتار کرلیا گیا

خیال رہے کہ سابق فرانسیسی صدر کو چند روز قبل عدالت میں پیشی کے دوران عدالتی حکم پر گرفتار کیا گیا تھا، سرکوزی پر 2007 کی انتخابی مہم میں معمر قذافی سے بھاری رقوم لینے کے الزامات عائد ہیں۔

یاد رہے کہ سابق فرانسیسی صدر اور قذافی حکومت کا آپس میں گہرا تعلق تھا، صدر بننے کے بعد سرکوزی نے معمر قذافی کو سرکاری دورے پر فرانس بلا کر ان کا بھرپور خیرمقدم کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -