کوالالمپور: وزیرِاعظم کے قومی سلامتی اموراور خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے متنازعہ امور پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے۔
ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آسیان کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام متنازعہ امور مذاکرات سے حل کرنا چاہتا ہے، تمام حل طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہئیں، پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے مذاکرات ضروری ہیں، آسیان ممالک افغان امن مذاکرات کی حمایت کریں۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کے امن اور استحکام کو لاحق خطرات پر تشویش ہے۔