تازہ ترین

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

سرتاج عزیز کی امریکی سفیر سے ملاقات، ڈرون حملوں پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے امریکی سفیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سرتاج عزیز نے ڈرون حملوں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات کی۔ یہ ان کی اس ہفتے دوسری ملاقات ہے۔

ملاقات میں سرتاج عزیز نے ڈرون حملوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے امریکی سفیر کو ڈرون حملوں پر عوامی تشویش سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں ایف 16 طیاروں اور افغان امن عمل کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈرون حملہ پر امریکی سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی، پاکستان کا احتجاج *

امریکی ڈرون حملے میں ملا منصور اختر مارا گیا *

امریکی ڈرون حملہ افسوس ناک ہے، آرمی چیف *

پاکستان نے حالیہ ڈرون حملہ پر دوسری دفعہ امریکہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی حدود میں ڈرون حملہ کرنے پر پاکستان نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا تھا۔

گذشتہ دنوں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے بھی امریکی سفیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے ڈرون حملوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے یاد دلایا کہ پاکستان کی دہشت گردی کی خلاف جنگ میں کاوشیں، قربانیاں اور کامیابیاں غیر متزلزل ہیں۔ جنگ میں پاکستان آرمی کے آفیسرز سے لے کر معصوم بچے شہید ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -