سرتاج عزیز، سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات، کشمیر سمیت اہم معاملات پرگفتگو -
The news is by your side.

Advertisement

سرتاج عزیز، سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات، کشمیر سمیت اہم معاملات پرگفتگو

نیویارک:مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے سعودی عرب کےوزیرخارجہ عدیل بن احمدالجبیرسےملاقات کی جس میں دونوں رہنماوٗں نےکشمیر، یمن اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی۔

ملاوات میں سرتاج عزیز نے سعودی وزیرِخارجہ سے سانحہ منیٰ پراظہارِافسوس کیا، اس موقع پر احمد الجبیر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں منی ٰ جیسےسانحات سے بچنےکےلیےمنصوبہ بندی کرلی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دفاع، تجارت اورامن وامان بہتربنانےکےلیےاقدامات پراتفاق ہوا ہےاور دہشت گردی اورانتہاپسندی سے مشترکہ طورپرلڑنےکےعزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

سرتاج عزیزنے سعودی وزیرخارجہ عدیل بن احمدالجبیرکودورہ پاکستان کی دعوت دی ہے اوروہ بہت جلد پاکستان کادورہ
کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیرخارجہ سرتاج عزیز نے کویت کے وزیرِخارجہ شیخ سبا خالد الحمد سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماوٗں نے اقتصادی تعاون بڑھانے اور دہشت گردی خصوصاً داعش کے خلاف تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

سرتاج عزیز نے کویت کی ویزا پالیسی میں ہونے والی حالیہ تبدیلی کے سبب کویت میں مقیم پاکستانی شہریوں کی مشکلات سے شیخ الحمد کو آگاہ کیا اور انہوں نے معاملے کو جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دریں اثناء وزیرخارجہ سرتاج عزیزنے غربت اور بھوک کے خاتمے کے لئےاقوام متحدہ کے زیراہتمام سمٹ میں بھی شرکت کی۔

سمٹ میں کہا گیا کہ اس وقت دنیا میں دو ارب سے زائد افراد غربت کی لکیر سے انتہائی نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں