اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

نریندرمودی کی آمد پرتمام قانونی تقاضےپورےکئے گئے، سرتاج عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی پاکستان آمد پر تمام قانونی تقاضےپورے کئے گئے تھے.

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سینیٹ میں بریفنگ دیتےہوئے کیا، سرتاج عزیزنےبتایا کہ بھارتی وزیراعظم خیرسگالی کے دورے پرآئے تھے۔ان کی لاہورآمدپرویزےکےقانونی تقاضے پورےکئےگئے ۔

انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ جانے والے افراد کو72گھنٹے کا ویزا دیا گیا تھا،جبکہ بھارتی وفد کےباقی تمام ارکان ایئرپورٹ پرہی رہے۔

سرتاج عزیز کاکہنا تھا کہ نریندرمودی کی لاہورآمد کوعالمی سطح پر بھی خوش آئند قرار دیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب سے5ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں