site
stats
پاکستان

سرتاج عزیزاوربھارتی وزیرِخارجہ سشما سوراج کی ملاقات

کھٹمنڈو: مشیرِخارجہ سرتاج عزیزاوربھارتی وزیرِخارجہ سشما سوراج کے درمیان نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کے عشائیے کے دوران ہوئی۔

پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان باضابطہ ملاقات آج ہونے کا امکان ہے ،مشیر خارجہ انیس نومبرکو پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہی کانفرنس میں بھارتی وزیرِ اعظم کی شرکت کی دعوت دیں گے۔

کھٹمنڈو میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام امورپربات چیت کیلئے تیار ہے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کی تفتیش کے لئے پاکستان کی خصوصی ٹیم جلد بھارت جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top