سرتاج عزیز نے نوازشریف کی نااہلی پرعمران خان کو مبارک باد دی، پی ٹی آئی رہنماء کا PTI
The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف کی نااہلی پرسرتاج عزیز نےعمران خان کو مبارک باد دی، پی ٹی آئی

کراچی: تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ آنے پر سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے عمران خان کو مبارک بادپیش کی۔

نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ’نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے پر بہت سارے لوگ خوش ہیں تاہم وہ اس کا کھل کر اظہار نہیں کررہے‘۔

تحریک انصاف کے رہنماء نے دعویٰ کیا کہ ’نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد سرتاج عزیز نے عمران خان سے مصافحہ کیا اور انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت بڑا معرکہ کیا‘۔

دوسری جانب سرتاج عزیز نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’پاناما سماعت والے دن میں ایک جگہ پر کھڑا تھا تو وہاں پرعمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماء آئے تو میں نے صرف اُن سے مصافحہ کیا اور مسکرایا‘۔

سابق مشیر خارجہ نے کہا کہ ’میں نے نوازشریف کی نااہلی فیصلے پرعمران خان کو کوئی مبارک باد پیش نہیں کی تاہم میں نے مسکراتے ہوئے مصافحہ ضرور کیا! شاید تحریک انصاف کے لوگ اُسے مبارک باد سمجھ رہے ہیں‘۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں