اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیربرائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے عالمی برادری سے دو طرفہ تعلقات بہتربنانے کے لیے پاکستان کی مثبت شناخت اجاگر کرنے پرزوردیا ہے۔
اسلام آباد میں ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ حکومت سافٹ پاورکی ترویج کے لیے اہم اقدامات کررہی ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں کئی پروگرامز منعقد کروارہی ہے جن میں فیسٹیولز، کلچرل ایونٹس اورمیوزک شو شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کرنے کی ذمہ داری حکومت اورسول سوسائٹی دونوں پرعائد ہوتی ہے۔
مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں منفی پروپیگنڈا اوربیانیے سے پیچھا چھڑانا ہوگا اور اپنی ثقافتی، معاشرتی اور علاقائی اقدارکے تحفظ کے لئے کام کرنا ہوگا۔