جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، دختر وطن نے عالمی فورم پر ملک کا نام روشن کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(27 مارچ 2026): پاکستان کی باہمت بیٹی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی ثروت فاطمہ نے ملائیشیا میں منعقدہ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈلز حاصل کر کے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

 ثروت فاطمہ نے اپنی شاندار کارکردگی سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر حوصلے بلند ہوں تو منزل قدم چومتی ہے، اپنی اس تاریخی فتح پر گفتگو کرتے ہوئے ثروت فاطمہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک جیت نہیں بلکہ ان کی انتھک محنت، لگن اور کھیل سے سچی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد اور پاک فوج کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ وہ آج جس مقام پر ہیں، اس میں ان کے والد کی دعاؤں اور پاک فوج کے بھرپور تعاون کا بڑا ہاتھ ہے، جنہوں نے ہر قدم پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

عالمی گولڈ میڈلسٹ نے اس موقع پر پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوج کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام مزید روشن کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ ملک کے دور دراز علاقوں سے ٹیلنٹ کو تلاش کر کے عالمی سطح تک پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں