اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

کراچی میں فائرنگ، نجی ٹی وی کا سیٹلائٹ انجینئرجاں بحق، ڈرائیور زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے وسطی علاقے بہادرآباد جیو نیوز کی سیٹلائیٹ وین پر فائرنگ کے نتیجے میں سیٹلائٹ انجینئرجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بہادرآباد کے علاقے شہید ملت روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں جیو نیوز کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری جاں بحق اور وین ڈرائیورانس چوہان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیواداروں نے زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لئے آغا خان اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں ،حملہ آوروں نے دو اطراف سے فائرنگ کی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور مجرموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں