منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

ہربھجن سنگھ نے بھی ’ستلج‘ فلم کی تعریف کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی دلجیت دوسانجھ کی فلم ’ستلج‘ کی تعریف کردی۔

سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے فیس بک پر فلم ستلج کے دو پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے طویل پوسٹ شیئر کی اور دلجیت دوسانجھ کی اداکاری کو بھی خوب سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلیانوالہ باغ تاریخ کے سب سے بڑے قتلِ عام میں سے ایک ہے، یہ ایک نوآبادیاتی راج (برطانوی حکومت) کی طرف سے کیا گیا تھا لیکن جسونت سنگھ خالصہ (کی کہانی) دیکھنے کے بعد جو سوال مجھے جھنجھوڑ رہا ہے، وہ مختلف ہے۔

یہ پڑھیں: دلجیت دوسانجھ نے فلم ’ستلج‘ میں کردار نبھانے کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟ ڈائریکٹر کا انکشاف

کسی بیرونی شخص کے ظلم سے زیادہ تکلیف دہ اور کیا ہو سکتا ہے؟ جب وہ لوگ جن پر اپنے ہی لوگوں کی حفاظت کی ذمہ داری ہو ان پر اپنے ہی لوگوں کے سب سے بڑے خوف کا ذریعہ بننے کا الزام لگ جائے۔

انہوں نے لکھا کہ ایک پولیس افسر کا فرض معصوم جانوں کی حفاظت کرنا ہے، طاقت کا غلط استعمال کرنا نہیں، خالصہ کی ہمت نے مبینہ طور پر غیر قانونی گمشدگیوں اور خفیہ طور پر آخری رسومات (جلا دینے) کے شواہد بے نقاب کیے جو ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ریاستی طاقت کا غلط استعمال ایسے زخم چھوڑ سکتا ہے جو نسلوں تک برقرار رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار نے سکھوں کے مظالم پر مبنی فلم ستلج بڑے پردے سے اتروادی

سابق کرکٹر نے کہا کہ پنجاب کی مائیں اب بھی جوابات کا انتظار کر رہی ہیں۔ بہت سے خاندان اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ سچائی کو ہمیشہ کے لیے دفن نہیں رکھا جا سکتا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جسونت سنگھ خالصہ کی کہانی کو دنیا کے سامنے لانے پر ہنی تریہن اور دلجیت دوسانجھ  نے شاندار اداکاری کی ہے، ان کی ہمت اس بات کی حقدار ہے کہ اسے یاد رکھا جائے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں