منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

’ستلج‘ جسونت سنگھ کھالڑا کی اہلیہ پرم جیت کا فلم سے متعلق اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم’ستلج‘ جسونت سنگھ کھالڑا کی زندگی پر مبنی ہے جس پر اب ان کی اہلیہ پرم جیت کا اہم بیان آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’ستلج‘ سے متعلق وہ ندی ہے جہاں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کو اٹھایا جاتا ہے اور انہیں مار کر لاشیں نہریں میں بہا دی جاتی تھی، ڈائریکٹر ہنی تہران نے کہا کہ فلم کو 2021 میں ریلیز ہونا تھا لیکن اس پر 120 کٹ لگانے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ ہیرو کا نام بدل دیں، پنجاب پولیس کا نام ہٹا دیا جائے۔

ڈائریکٹر اور اداکار دلجیت دوسانجھ بھی ڈٹ گئے کہ فلم یا تو پوری ریلیز ہوگی ورنہ نہیں ہوگی۔

2026 میں ایک راستہ نکلا کہ اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی فائیو پر نشر کیا جائے لیکن وہاں بھی دو دن کے بعد ہی اسے ہٹا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فلم کا نام پہلے ’گھلو گھارا‘ پھر ’پنجاب 95‘ اور اس کے بعد ’ستلج‘ رکھا گیا۔

یہ پڑھیں: جسونت سنگھ کھالڑا کون تھے؟ فلم ’ستلج‘ نے پرانے زخم تازہ کردیے

جسونت سنگھ کھالڑا کی اہلیہ پرم جیت نے ریلیز کے دن کہا کہ برسوں کی رکاوٹ کے بعد اس فلم کا آنا میرے لیے سکون کی بات ہے، کھالڑا کے اہلخانہ نے کہا کہ او ٹی ٹی پر آیا ورژن بغیر کٹ کے وہی ے جو ہمیں دکھایا گیا تھا، ایک بھی سین نہیں بدلا صرف نام تبدیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دہشت گردی ختم کرنے کے نام پر پولیس کی جانب سے معصوم شہریوں کی جانیں لی گئی اور انہیں لاوارث قرار دیا گیا، تقریباً 25000 افراد کی زندگی کا خاتمہ کردیا گیا۔

اس دوران بینک میں کام کرنے والا ایک عام آدمی ’جسونت سنگھ کھالڑا‘ اپنے جاننے والے شخص کے لاپتا ہونے پر اسے تلاش کرنے جاتا ہے جبکہ اس شخص کی والدہ بھی پولیس سے بیٹے کا بارہا پوچھتی ہیں پھر ایک دن پولیس کہتی ہے کہ آج اس کو بیٹے سے ملا ہی دیتے ہیں اور خاتون کو بھی مار دیا جاتا ہے۔

جسونت سنگھ کھالڑا کی مدد ایک پولیس اہلکار کی جانب سے کی جاتی ہے اور بیرون ملک بھی وہ سفر کرتا ہے جہاں انہیں بتایا جاتا ہے کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے، ملک میں بھی انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کا کہا جاتا ہے لیکن وہ انکار کردیتے ہیں۔

آخر میں دکھایا گیا ہے کہ جب جسونت گاڑی کی صفائی کرنے میں مصروف ہوتا ہے تو اسے بھی لاپتا کرکے لاش ندی میں بہا دی جاتی ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں