تازہ ترین

بینک ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

کراچی: بینک ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، ملازمین کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کی ہفتہ کی چھٹی بحال کردی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتہ کو بینکوں کی صرف مخصوص برانچ کھولی جائیں گی۔

پیر سے جمعرات تک بینکوں کے اوقات صبح 9 سے 5:30 تک ہونگے، جبکہ 1:30 سے 2:15 تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔

جاری نوٹیفکیشن میں جمعہ کے روز بینکوں کے اوقات صبح 9 سے 6 بجے تک ہونگے، جمعہ کو بینکوں میں 1 بجے سے 2:30 تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک نے ہفتہ کی چھٹی ختم کردی تھی، جس پر رمضان میں بینک ملازمین نے ہفتہ کی چھٹی بحالی کیلئے اسٹیٹ بینک کے باہر احتجاج کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -