جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ہفتہ کو اسکولز و کالجز میں چھٹی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے ہفتہ اور اتوار کو سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔

اسکولز اور کالجز کا عملہ پولنگ کیلئے تعینات ہو گا۔ تعطیل کے حوالے سے سندھ حکومت کچھ دیر میں نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

الیکشن کمیشن کی درخواست پر کمشنر کراچی ،کمشنر حیدرآباد نےمحکمہ تعلیم کوخط لکھا تھا۔

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا حکم دیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے ہدایت کی ہے کہ تمام عملہ اور افسران اگلے حکم تک دفاتر نہ چھوڑیں اور ساتھ ہی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن کا انتباہ جاری کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں