بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

سعود شکیل نے جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا۔

راولپنڈی میں پہلے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، ٹیسٹ میچ کے پہلے روز صرف 41 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

پاکستان نے 4 وکٹ پر 158 رنز بنالیے ہیں، سعود شکیل 57 اور محمد رضوان 24 رنز کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

عبداللہ شفیق 2 اور بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، صائم ایوب 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تاہم کپتان شان مسعود کو 6 رنز پر شریف الاسلام نے آؤٹ کیا لیکن وہ آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں آگئے اور کیچ سے متعلق امپائر سے بحث کرتے دکھائی دیے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور حسن محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم سعود شکیل تیز ترین 1000 رنز بنانے والے قومی کھلاڑی بن گئے ہیں انہوں نے 20 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

اس سے قبل سعید احمد نے 20 اور صادق محمد نے 22 اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھے جبکہ لیجنڈری بیٹر جاوید میانداد نے 1000 رنز مکمل کرنے کے لیے 23 اننگز کا سہارا لیا تھا۔

سابق اوپنر توفیق عمر نے 24 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ عابد علی اور عبداللہ شفیق نے بھی 24، 24 اننگز میں 1000 رنز بنائے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں