پی ایس ایل 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ میری اور ٹیم کی نہیں سنی جارہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سعود نے انٹرویو میں سب بتادیا ہے کہ نہ میری سنی جارہی ہے اور نہ ہی ہیڈ کوچ کی سنی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اتنی تبدیلی کردیتے ہیں مومینٹم ہی خراب ہوجاتا ہے، سعود شکیل نے آنکھیں کھول دینے والی بات کردی ہے جو کرکٹ کو سمجھتا ہے اس کا مطلب ہے کہ کپتان کی ٹیم نہیں بن رہی اور اس کے مطابق بیٹنگ آرڈر نہیں دیا جارہا ہے۔
کامران اکمل نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ جو ہورہا ہے بالکل صحیح ہورہا ہے، پہلے پشاور زلمی اور کوئٹہ کا مقابلہ سنسنی خیز ہوتا تھا لیکن اب ان کے قریب بھی نہیں پہنچ پاتے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس چھ اوپنر ہیں پچھلے میچز میں ہر مرتبہ اوپنر تبدیل کردیتے ہیں، شامل حسین اوپنر اچھا کھیل رہا ہے آپ نے اسے نیچے بھیج دیا ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ ان کی نظر میں پسندیدہ کھلاڑی اہم ہے بس وہ کھیل جائے چاہے ٹیم ہار جائے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


