تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی محکمہ دفاع نے حوثیوں کے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے

ریاض: سعودی محکمہ دفاع نے حوثی باغیوں کی جانب سے سرحدی علاقوں خمیس اور ابھا کی طرف داخل ہونے والے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں سرگرم عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے یمنی باغیوں کی جانب سے مملکت کے سرحدی علاقوں خمیس مشیط اور ابھا کی طرف بھیجے گئے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے، اس کارروائی سے شہری علاقے بڑی تباہی سے بچالیے گئے ہیں۔

کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ ابھا کے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، پروازوں کی آمدورفت میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی اور نہ ہی مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب:‌ حوثی باغیوں‌ کا ائیرپورٹ پر میزائل حملہ، 26 زخمی

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے سرحدی شہروں کو ڈرون طیاروں کی مدد سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی مگر سعودی محکمہ دفاع نے فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے حوثیوں کے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے۔

کرنل المالکی نے کہا کہ حوثیوں کے انسان دشمن اقدامات کے خلاف سعودی عرب کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق جوابی کارروائی کا بھرپور حق حاصل ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز حوثی باغیوں نے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 26 مسافر زخمی ہوگئے تھے، زخمی ہونے والوں میں دو سعودی بچے، بھارتی، یمنی اور مقامی شہری اور تین خواتین شامل تھیں۔

Comments

- Advertisement -