تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

عرب اتحادی فورسز نے حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا

ریاض: عرب اتحادی فورسز نے جازان ایئرپورٹ پر داغا گیا حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حوثی باغیوں کی جانب سے جازان کے ہوائی اڈے پر حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں کا ایک طیارہ جمعہ کی شب جازان میں شاہ عبداللہ ہوائی اڈے کی طرف اڑایا گیا تھا۔

کرنل ترکی المالکی کے مطابق ڈرون طیارہ حوثی دہشت گردوں کی جانب سے شہری آبادی اور ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: حوثیوں کا سعودی ایئرپورٹ ابھا پر حملہ، ۹ افراد زخمی

انہوں نے کہا کہ حوثی دہشت گرد اپنے جرائم کو آگے بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ بنارہے ہیں تاہم عرب اتحادی فوج اور سعودی دفاعی فورسز حوثیوں کی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حوثی باغیوں نے ابھا ہوائی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 8 سعودی اور ایک غیرملکی شہری سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی قبائل میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر یمن سے سعودی عرب پر حملے تیز کردیے ہیں، حوثی قبائل ایک ترجمان نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جانب سے ایک بڑا آپریشن جاری ہے جس میں سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -