اسلام آباد،سعودی ایئر فورس میجر جنرل کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ -
The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد،سعودی ایئر فورس میجر جنرل کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد : کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات کی۔

کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے سر براہ نے دہشت گری کے خلاف جنگ بشمول کو لیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کے خلاف آپریشنز میں پاک بحریہ کی شمولیت کے سلسلے میں پاکستان کے عزم اور کار کردگی پر بھی روشنی ڈالی۔

کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس نے خطے میں امن و استحکام اور میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے ضمن میں پاکستان نیوی کے کردار اور عزمِ مصمم کی تعریف کی۔

واضح رہے اس سے قبل ترک بحری جہاز بھی عملے کے ہمراہ پاکستان آیا تھا اور مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لیا تھا،پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خیر سگالی سے متاثر دوست ممالک کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد اور باہمی تعاون کا اظہار پاک بحریہ کی اہمیت اور افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں