بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

غیرملکی ایئرلائن 50 عازمینِ حج چھوڑ کرروانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر غیر ملکی ائیرلائن 50 سے زائد عازمینِ حج کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر جدہ روانہ ہوگئی، مسافروں کا احتجاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی غیر ملکی ایئرلائن (سعودی ایئر) کی پرواز ایس وی 701پچاس سے زائدعازمین حج ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرکے جدہ روانہ ہوگئی ہے ، جس کے سبب ایئرپورٹ پر بد نظمی اور مسافروں کی جانب سے تلخ کلامی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

عازمینِ حج کا کراچی ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہنا ہے کہ غیر ملکی ائیر لائن کے عملے سے تلخ کلامی کا سبب یہ ہے کہ انہیں کسی نے بھی صورتحال کے متعلق واضح معلومات فراہم نہیں کیں اور استسفار کرنے پر بھی ڈھنگ سے جواب نہیں دیا جارہا ہے۔

احرام پہنے ہوئے پچاس سے زائد عازمینِ حج کا موقف ہے کہ پرواز کی روانگی کے دوگھنٹے گذرنے کے باوجود مسافروں کو کسی قسم کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی ، یہاں تک کہ ایئر لائن کی جانب سے انہیں کھانا اور پانی بھی مہیانہیں کیاجارہا ہے۔

دوسری جانب سعودی ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جدہ سے بڑے جہاز کے بجائے چھوٹا جہاز کراچی آیا جس کے سبب پچاس سے زائد عازمین کو آف لوڈ کرنا پڑا،مذکورہ بالا عازمینِ حج کو دوسری پرواز کے ذریعے جدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، جلد ہی ان کے لیے پرواز کا انتظام کردیا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں