تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی ایئرپورٹ تباہی سے بچ گیا

ریاض: حوثی ملیشیا کی جانب سے ‘ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ’ پر داغا گیا ڈرون سعودی اتحادی افواج نے مار گرایا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی شہر ابہا میں قائم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن اتحادی افواج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

سعودی تحادی افواج کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ایئرپورٹ کی طرف بھیجے گئے بارود سے لیس ڈرون کو سعودی فضائی دفاع نے ناکام بنا دیا ہے۔

قبل ازیں فروری میں حوثیوں کے ایک حملے سے ابہا ایئرپورٹ پر ایک مسافر طیارے میں آگ لگ گئی تھی۔

سعودی اتحادی افواج کی بڑی کامیابی

خیال رہے کہ یمن کے حوثی باغی سعودی عرب کو مسلسل نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، ملیشیا نے گزشتہ روز بھی مملکت کے علاقے خمیس مشیط پر ایک اور ڈرون داغا جسے تباہ کردیا گیا تھا۔

اتحادی افواج کا کہنا تھا کہ ایئر ڈیفنس کے ذریعے باغیوں کے ڈرون کو فضا میں ہی ناکارہ بنایا گیا۔

افواج نے یہ بھی کہا تھا کہ حوثی باغی سعودی عرب کی تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Comments

- Advertisement -