ریاض: سعودی ایئرپورٹس پر حوثی باغیوں کی جانب سے حالیہ دنوں میں کیے جانے والے حملوں کے بعد فضائی سفر شدید متاثر ہوا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض کے اسکولوں کو آن لائن تعلیم پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مختلف غیر ملکی حکومتوں نے اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی انتباہات جاری کئے ہیں۔
حکام کی جانب سے ریاض اور دمام کے ہوائی اڈوں کو تازہ حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 5 سے 11 اکتوبر کے دوران 5 ہوائی اڈوں پر کل 10 حملے کیے گئے، جن میں اب تک 20 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ نقصان کا سامنا ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو کرنا پڑا جہاں 5 مرتبہ حملہ کیا گیا۔
دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 2 بار نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ ابھا، جازان اور نجران کے ہوائی اڈوں پر بھی 3 حملے کیے گئے۔
سعودی ایئرپورٹس پر یہ حملے ہفتے کے روز شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے اس ہلاکت خیز حملے کے بعد ہوئے ہیں جس میں 13 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے تھے۔
ریاض ایئر پورٹ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
جاں بحق ہونے والوں میں 4 سعودی شہری، 2 بنگلہ دیشی، جبکہ امریکہ، مصر، اردن، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک ایک شہری شامل تھا۔
سعودی اتحاد نے اس حملے کا ذمہ دار یمن کے حوثی گروپ کو قرار دیتے ہوئے سخت جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔


