تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

فاسٹ بولر نسیم شاہ کی صحتیابی کیلیے سعودی سفیر بھی دعاگو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نمونیا کا شکار ہوگئے ہیں، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی انکی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیزی سے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ نمونیا کا شکار ہونے کے بعد انگلینڈ کے خلاف جاری ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ میں شیڈول سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ان کی بیماری نے جہاں شائقین کرکٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں وہیں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی ان کی صحت کے حوالے سے فکرمند ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی فاسٹ بولر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دعائیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم آپ کی جلد صحتیابی کے خواہاں ہیں۔‘‘

 

سعودی سفیر کے علاوہ شائقین کرکٹ کی بھی بڑی تعداد ان کی ورلڈ کپ سے قبل مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ اور اس سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کیلیے 3 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وائرل انفیکشن کے شکار ہو گئے

نسیم شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 13 ٹیسٹ میچز میں 33، تین ون ڈے میچز میں 10 جب کہ 6 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 7 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -