The news is by your side.

Advertisement

سعودی سفیر کی بنی گالہ آمد، عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد

اسلام آباد:  پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کی اور  سعودی حکومت کا ا خصوصی پیغام پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں موجود سعودی سفارت خانے میں تعینات سفیر عمران خان کو مبارک باد دینے کے لیے بنی گالہ پہنچے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سفیر نے سعودی حکام اور حکومت کا خصوصی پیغام عمران خان کو پہنچایا جبکہ مستقبل میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے اور آپسی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے سعودی سفیر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق عمران خان کی فاتحانہ تقریر کو سعودی حکومت نے مثبت قرار دیا جبکہ انتخاب جیتنے پر سعودی فرماں روا تہنیتی اور مبارک باد کا پیغام بھی عمران خان کو دیا گیا۔ سعودی حکومت نے پاکستان میں انتخابی اور جمہوری عمل کی تکمیل پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کا قوم سے پہلا خطاب نہایت مثبت اور جامع تھا، سعودی حکومت ان خیالات اور جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے’۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’اقتدارکی منتقلی کےبعدسعودی ولی عہدپاکستان کادورہ کریں گے اور ایک نئے دور پاکستان سے تعلقات کے ایک نئے دور کی بنیاد ڈالیں گے‘۔

عمران خان نے سعودی سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب ، برادر اسلامی ممالک اور پاکستان کا بااعتماد دوست ہے، پی ٹی آئی حکومت تعلقات کو ایک نئی جہت سےہم کنارکرےگی، ہماری خارجہ پالیسی میں سعودی عرب کو خاص مقام حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا خطاب، متوقع پالیسیوں پر اظہار خیال، دھاندلی الزامات کی تحقیقات کی پیش کش

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین نے ممکنہ سربراہ مملکت کے طور پر قوم سے پہلا خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے آئندہ کی پالیسی اور پڑوسی و اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پالیسی بیان کی تھی۔

خارجہ پالیسی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید بڑھائے گا جبکہ ایران، سعودی عرب سمیت تمام ممالک سے اچھے روابط رکھے جائیں گے۔

عمران خان نے اعلان کیا کہ امریکا سے برابری کی سطح پر بات کی جائے گی جبکہ اگر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آنا چاہیے اور مسئلہ کشمیر کو بات چیت سے حل کرے تو پاکستان ایک قدم کے جواب میں 2 قدم بڑھائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں