تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امارات اور سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور عرب امارات کے وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد ہوئی، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے سفارتی سطح پر آواز اٹھائی جارہی ہے، سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور عرب امارات کے وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

تینوں رہنماؤں میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، خطے میں امن و امان کی مخدوش صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود نے 5 اگست کو بھارتی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا، بھارت کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا 6ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردوں کے بھی منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک ماہ سے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، صورت حال تشویشناک ہے، خوراک اور ادویات تک عوام کو میسر نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور انسانی حقوق کمیشن کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر ٹھوس موقف آنا خوش آئند ہے۔

Comments

- Advertisement -