تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

سعودی عرب کا شہریوں‌ کے لیے خصوصی روزگار پروگرام کا اعلان

ریاض: سعودی وزارتِ خزانہ نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے والے مقامی نوجوانوں کے لیے خصوصی روزگار پروگرام کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وہ نوجوان جنہوں نے گریجویشن یا ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور انہیں اب تک کسی بھی ادارے میں ملازمت نہیں ملی، اس پروگرام کے تحت انہیں نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق روزگار تربیت پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تعلیمی و تربیتی کورس کے ذریعے تجربہ فراہم کیا جائے گا اور ایسے نوجوان لڑکوں ، لڑکیوں کو ملازمتیں بھی فراہم کی جائیں گی جو ذہین، محنتی اور منفرد سوچ کے مالک ہوں گے۔

وزراتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تربیتی و تعلیمی روزگار پروگرام 18 ماہ پر مشتمل ہوگا، اس کا حصہ بننے والے نوجوان امتحان کے بعد گریڈ کے حساب سے نوکری حاصل کریں گے، جو نوجوان پڑھائی میں پہلے اچھے تھے انہیں دو اضافی گریڈس دیے جائیں گے۔

روزگار پروگرام کے امیدواروں کو تربیت کے ساتھ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے سعودی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 11ربیع الثانی   8 دسمبر 2019 سے آئندہ پانچ روز تک ویب سائٹ پر پروگرام کے لیے اندراج کراسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -