تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سعودی شاہ نے حج کوٹا بڑھانے کی منظوری دے دی

ریاض: سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان سمیت دیگر تمام ممالک کے لیے رواں برس حج کوٹا میں اضافے کی منظوری دے دی، رواں برس اب 1 لاکھ 80 ہزار پاکستانی حج کرسکیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ منظوری حج کے لیے آنے والے پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک اور اندرون ملک عازمین کے لیے دی گئی ہے۔

سعودی عرب میں حج و عمرہ کے وزیر نے کہا ہے کہ ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے اس بات پر زوردیا ہے کہ عازمین حج کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اس لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے، حج کوٹا میں اضافے کے بعد اب اضافی عازمین کے لیے اضافی انتظامات کریں گے۔

واضح رہے کہہ سعودی عرب کی حکومت نے سال 2013ء میں حرم کی توسیع کے پیش نظر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک کا 20 فیصد حج کوٹا کم کردیا تھا۔

پاکستان کا حج کوٹا 1 لاکھ 80 ہزار افراد تھا لیکن چند برس قبل یہ کوٹا حرم کی توسیع کے باعث کم کرکے تقریباً 1 لاکھ 44ہزار کردیا گیا تھا اور 2013 سے 1 لاکھ 80 ہزار کے بجائے 1 لاکھ 44 ہزار پاکستانی عازمین حج کے لیے جارہے تھے جارہے تھے۔

سعودی شاہ کی جانب سے تجویز کی منظوری کے بعد اب کوٹے کی بحالی سے ایک بار پھر 1 لاکھ 80 ہزار پاکستانی حج کرسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -