تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

عرب اتحادی فوج کی یمن میں کارروائی، متعدد حوثی باغی ہلاک

ریاض: سعودی عرب کے اتحادی فورسز کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عرب اتحادی فوج نے یمن کے صوبے ’اِب‘ پر لڑاکا طیاروں کے ذریعے فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں یمن میں برسر پیکار حوثی باغیوں کو جانی اور مالی طور پر شدید نقصان ہوا جبکہ حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر موجود جنگی ساز وسامان بھی تباہ ہوگئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر مسلسل بیلسٹک میزائل داغے جارہے ہیں تو دوسری جانب عرب اتحاد نے بھی اپنی کارروائیوں میں افضافہ کردیا ہے، گذشتہ دنوں بھی عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔


عرب اتحادی فوج کی یمن میں فضائی کارروائی، حوثی باغیوں کا میزائل حملہ


علاوہ ازیں سعودی فورسز نے آج ہی کے دن یمن کے دار الحکومت صنعا میں بھی فضائی کارروائی کی جس کے باعث حوثی باغیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے جس کی وجہ سے باغیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ترجمان عرب اتحاد ترکی المالکی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سعودی عرب کی شہری آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ہم ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


حوثی باغیوں کے دو بیلسٹک میزائل حملے سعودی فورسز نے ناکام بنا دیئے


خیال رہے کہ رواں سال 13 مئی کو حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے سعودی فورسز نے اس حملے کو بھی ناکام بنا دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -