بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع ہونے سے روکنے کے حق میں ہیں، سعودی عرب

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کا کہنا ہے کہ خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع ہونے سے روکنے کے حق میں ہیں۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت سعودی کا بینہ کا اجلاس ہوا جس میں عالمی رابطوں کے ذریعے غزہ میں کشیدگی روکنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب جدوجہد میں مسلسل فلسطینی عوام کے ساتھ ہے، غزہ اور گرد و نواح میں لڑائی بند کرنا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے سے متعلق سفارتی رابطوں پر گفتگو ہوئی جبکہ کابینہ نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے عالمی رہنما کے ساتھ گفتگو کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فلسطینی صدر، اردن کے فرمانروا اور مصری صدر کے ساتھ رابطوں کا حوالہ دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے تینوں ممالک کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی۔

اجلاس میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول میں ساتھ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں