تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب میں تاجروں کو اہم ہدایات جاری

ریاض : سعودی عرب میں تاجروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام اشیاء کے نرخوں کی فہرست نمایاں جگہ پر آویزاں کریں جس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہے، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی جانب سے ملک کے تمام تاجروں کو باور کرایا گیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں اور تجارتی مراکز میں تمام اشیاء کے نرخ نامے درج کریں ان نرخ ناموں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا شامل ہونا بھی ضروری ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری حکم نامے میں خبر دار کیا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر تاجر کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس کے علاوہ صارفین سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ جس جگہ اس قانون کی خلاف ورزی ہوتی دیکھیں تو متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ ایسے تاجروں کیخلاف مؤثر کارروائی کی جاسکے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں سال 2018سے ایک قانون نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت دکانوں اور تجارتی مراکز میں رکھی جانے والی اشیاء پر5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ مرحلہ وار لاگو کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ5 فیصد ٹیکس سامان تجارت اور سروسز پر بھی عائد کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام تاجروں کو اس امر کا پابند کیا گیا تھا کہ وہ مذکورہ ٹیکس لازمی ادا کریں۔

Comments

- Advertisement -