تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل 2 اپریل بروز ہفتہ پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کےعلاقےحوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا، سعودی شہر تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔

برونائی کی سلطنت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں جمعہ کو ہلال کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا حکام نے کہا کہ ہفتہ، 2 اپریل شعبان کے مہینے کا آخری دن ہوگا، اور مقدس مہینے کا آغاز اتوار 3 اپریل سے ہوگا۔

ملائیشیا اور انڈونیشیا نے بھی اعلان کیا کہ مقدس مہینے کا پہلا دن 3 اپریل کو ہوگا۔

جنوبی آسٹریلیا کی امام کونسل نے فیس بک پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہلال کا چاند نظر آ گیا ہے اور مقدس مہینہ 2 اپریل بروز ہفتہ سے شروع ہو گا۔ مصر نے بھی اعلان کیا کہ مقدس مہینہ 2 اپریل سے شروع ہو گا۔

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -