تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

سعودی عرب، درجنوں غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

ریاض: سعودی عرب کے شہر ریاض پولیس نے اقامہ اور محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 53 تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان شاکر بن سلیمان التویجری کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے المھدیہ محلے سے اقامہ اور محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن المھدیہ محلے کے غاروں میں ڈیرے ڈالے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ المھدیہ محلہ ریاض کے مغرب میں واقع ہے، المھدیہ کے غاروں میں جگہ جگہ ایسے شگاف بھی بنے ہوئے ہیں جنہیں محفوظ پناہ گاہ یا رہائش کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ المھدیہ کے پہاڑوں میں غیرقانونی تارکین وطن کی موجودگی کا پتا ویڈیو کلپ کے ذریعے چلا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: اب تک 37لاکھ غیرقانونی تارکین وطن گرفتارکرلیے ہیں، سعودی وزارت داخلہ

وائرل ہونے والی ویڈیو کی مدد سے پہاڑوں میں غاروں اور پناہ گاہوں کی نشاندہی کرکے غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، گرفتار تارکین کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیرقانونی تارکین سے پاک مہم کے تحت 37 لاکھ سے زائد غیرقانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے ملک میں مقیم تارکین کو مملکت میں قیام اور کام کو قانون کے دائرے میں لانے کے لئے 6 ماہ کی مہلت دی تھی جس کے ختم ہونے پر”غیر قانونی تارکین سے پاک مہم“ کا آغاز کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -