ریاض (8 مئی 2026): زائرین حج کی سہولت کے لیے مکہ مکرمہ میں جنرل اتھارٹی سڑکوں کی تعمیر کے 10 بڑے منصوبے شروع کر دیے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کی جنرل اتھارٹی برائے روڈز نے 495 ملین ریال کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کے 10 بڑے منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں باضابطہ افتتاحی تقریب علاقہ امیر کی زیر صدارت ہوئی، جس میں وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس نے بھی شرکت کی۔
ان منصوبوں میں متعدد اہم شاہراہوں کو دو رویہ کرنا ہے، جن کی مجموعی لمبائی 100 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔
ان میں حضن تربہ روڈ، رنیہ، خرمہ، ریاض، طائف ایکسپریس وے، سیل الکبیرہ ریاض روڈ، مَہد، وادی الجموم، جدہ روڈ، مکہ مکرمہ، طائف اور الباحہ کی اہم سڑکوں پر متاثرہ مقامات کی مرمت اور بحالی کے کام شامل ہیں۔
مشاريع الطرق المدشنة في منطقة مكة المكرمة.. تعزز سهولة التنقل وتخدم ضيوف الرحمن. pic.twitter.com/H3zVPWE21M
— الهيئة العامة للطرق (@RGAsaudi) May 6, 2026
ان منصوبوں کا مقصد آپریشنل تیاری کو مضبوط بنانا اور حج کے مقامات تک جانے والی سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے، تاکہ موسمِ حج کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


